قومی مفادات سے متعلق معاملات پر کچھ کہنے سے قبل سوچنا سمجھنا چاہئے، وزیر اعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی مفادات سے متعلق معاملات نہایت حساس ہیں اس لئے ان معاملات پر کچھ کہنے سے قبل سوچنا اور سمجھنا چاہئے۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ الطاف حسین کی معذرت بہتر قدم ہے تاہم قومی مفادات سے متعلق معاملات نہایت حساس ہیں۔

اس لئے ان معاملات پر کچھ کہنے سے قبل سوچنا اور سمجھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے غیر محتاط بیانات قومی اداروں کے وقار کو مجروح کرتے ہیں جب کہ ان سے عوام کے جذبات اور احساسات کو بھی ٹھیس پہنچتی ہے۔