قومی مفادات کا تحفظ بھی عدلیہ ہی کی ذمہ داری ہے ‘ راجونی اتحاد

Panama Leaks

Panama Leaks

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پانامہ لیکس کے حوالے سے سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘ عمران چنگیزی اور خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ودیگر نے کہا ہے کہ ہر معاملے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ سے سوموٹوایکشن کا مطالبہ یقینا احمقانہ طرز عمل ہے۔

مگر پانامہ لیکس کا معاملہ عمومیت سے بالا اور انتہائی اہمیت کا حامل اور چیف جسٹس کے لازمی سوموٹو ایکشن کا متقاضی ہے۔