قومی جونیئر ہاکی ٹیم آج ملائشیاء روانہ ہو گی، 11 نئے چہرے شامل

Junior Hockey Team

Junior Hockey Team

لاہور (جیوڈیسک) نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں قومی جونیئر ہاکی کھلاڑی جمع ہوئے اور آج رات دس بجے ملائشیا روانہ ہوں گے۔

کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ ٹیم میں گیارہ نئے کھلاڑی شامل کئے ہیں، جنہیں انٹرنیشنل مقابلوں کا تجربہ تو نہیں لیکن ان کے ٹیلنٹ پر بھروسہ ہے۔

نتائج اچھے ہی آئیں گے۔ چھ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا پہلا میچ گیارہ اکتوبر کو بھارت کےخلاف شیڈول ہے۔