نیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی کی دوسری میٹنگ اور ممبرز کارڈ ڈسٹری بیوشن کی تقریب

Martial Connection Federation International

Martial Connection Federation International

کراچی (نمائندہ اسپورٹس) انٹرنیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی اور پاکستان مارشل آرٹس کنکشن فیڈریشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام نیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی کی دوسری میٹنگ اور فائونڈنگ ممبرز کی کارڈ زکی تقسیم تقریب اور ظہرانے کی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس NMGCپا کستان کے فائونڈنگ ممبرز مختلف مارشل آرٹ اسٹائلز کے ماسٹرز اور انسٹرکٹرز نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر سید محفوظ الحق تھے جبکہ صدارت IMGCکے پاکستان میںآفیشل نمائندے اور PMCFانٹرنیشنل کے بانی وصدرشی ہان شہزاد احمد نے کی۔ دیگراعزازی مہمانان میںDMCکورنگی کے انفارمیشن آفیسر محمد ارشد، نیشنل بینک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد اور ڈاکٹر فیصل ایوب تھے جبکہ سندھ اسپورٹس بورڈ کے اسپورٹس کنسلٹنٹ رازق حسین ربانی اپنی ذاتی مصروفیات کے باعث شریک نہ ہوسکے۔تقریب کے مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر سید محفوظ الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ سب سے پہلے تو میں پاکستان میں نیشنل مارشل آرٹس کمیٹی کے قیام پر شہزاد احمد اور تمام بانی ارکان کو مبارکباد دیتا ہوں۔

یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے جس سے مارشل آرٹ کے مختلف کھیلوں کو مزید فروغ ملے گا۔ سند ھ اولمپک ایسوسی ایشن تمام کھیلوں کے فروغ میں کھیل اور کھلاڑی کے ساتھ ساتھ ہے اور کھیلوں کے فروغ کے لئے کئے جانے والے ہر مثبت اقدام کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ قبل ازیں میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکے بعدشی ہان شہزاد احمد نے تمام مارشل آرٹس ماسٹرز کا مہمان خصوصی سے تعارف کرایا اور نیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی کے قیام، اغراض و مقاصد اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مختصر بریفنگ دی ۔ انہوں نے کہا کہ مارشل آرٹ جیسا صحت مند کھیل اوران کھیلوں کے مقابلے نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ امن و امان کے قیام میں بھی بہت معاون ثابت ہوتے ہیں ،ہمارا مقصدپاکستان میں مارشل آرٹس کے باصلاحیت کھلاڑیوں اور چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو آگے لانا ہے اور کھیلوں کے ذریعے امن و امان کی کوششوں کو تیز کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بہت جلد سٹی مارشل آرٹس گیمز کا انعقاد بہت شاندار انداز سے کیا جائے گا۔ اس موقعے پر نیشنل بینک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد نے کہا مارشل آرٹ کے فروغ کیلئے شہزاد احمد عرصہ دراز سے عملی طور پر بھرپور کوششیں کرتے رہے ہیں، جس دور میں کراچی میں دہشت گردی کے واقعات عروج پر تھے اورجن علاقوںمیں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی معدوم پڑچکی تھیں اس وقت بھی ان علاقوں میں شہزاد احمد مارشل آرٹ کے مختلف کھیلوں کے فروغ میں کوشاں نظر آتے تھے اور یقیناً یہ انکی کھیل اور کھلاڑی سے محبت ہی ہے جسکا عملی مظاہرہ انکے پروگرامز میں دیکھنے کو ملتا ہے۔ انہوں نے اس موقعے پر اعلان کیا کہ 14اگست کے موقعے پر شہزاد احمد مارشل آرٹ کا ایک بڑاشوآرگنائز کریںتونیشنل بینک اس کو اسپانسر کرے گا۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نائب صدر SOA انجینئر سید محفوظ الحق نے نیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی پاکستان کے تمام بانی ارکان کو کارڈ اور مبارکباد کے سرٹیفکیٹ ایوارڈ کئے۔کارڈ حاصل کرنے والے کراچی، حیدرآباد اور سکھر سے تعلق رکھنے والے مختلف مارشل آرٹ اسٹائلز کے ماسٹرز اور انسٹرکٹرز میں شیہان سید شکیل احمد (کیوکوشن کراٹے)، ماسٹر عبدالحق اچھا (بوشی بان)، شیہان جاوید علی (گوجوریو کراٹے)، سینسی عبدالرحیم (جوڈو)، ماسٹر ملک محمد ایاز (بوشی بان/موئے تھائی)، شیہان ابوالطلعت (شن کیوکوشن)، سینسی کلیم اللہ خان (ماتسو شیماکیوکوشن)، ماسٹر راجہ محمد غضنفر (کک باکسنگ)، اورنگزیب سلطان (PAWO)،ڈاکٹر ذوالفقار علی زلفی (ووشو)،ماسٹر ایم فیصل خان (تائیکوانڈو)، ماسٹر عبدالرزاق راجپوت (تائیکوانڈو/کنگفو)، سینسی سید اشرف علی (ماتسوشیماکیوکوشن)، ماسٹر دوست محمد (کیوکوشن)، ماسٹر محمد راشد (فری اسٹائل کراٹے ریسلنگ)، سینسی عبدالمنان سلیم (شوتوکان کراٹے)، ڈاکٹر محمد شہباز (تائیکوانڈو)، ناظم برکت علی ( ITFتائیکوانڈو)، سید محمد علی شاہ کاظمی ایڈووکیٹ (طائی بانڈو)، سینسی خورشید احمد سموں (شن کیوکوشن)، سینسی شعیب مجاہد بٹ (بوشی بان/ایم ایم اے)، ڈاکٹر ندیم اختر (ایم ایم اے)، ماسٹر عبدالصمد (تائیکوانڈو)، ماسٹر محمد مشتاق (موئے تھائی) اور ناصر احمد (شوتوکان کراٹے) شامل تھے۔تقریب کے اختتام پر شیہان شہزاد احمد نے مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر سید محفوظ الحق اور اسپیشل گیسٹسDMCکورنگی کے انفارمیشن آفیسر محمد ارشد کو پروگرام کی یادگاری شیلڈ پیش کی اور تمام مہمانوں اور شرکاء ماسٹرز کا انکی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری