نیشنل پارٹی کا اجلاس، سید کردار صدیقی کی اچانک وفات پر اظہار تعزیت

Condolences

Condolences

لاہور: وفاقی وزیرپورٹس اینڈ شپنگ سینٹرمیرحاصل بزنجو وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کی ہدایت پرنیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری طالب حسین کی صدارت میں نیشنل پارٹی پنجاب کے کارکنان کا ایک تعزیتی اجلاس ہوا جس میں سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سید کردارصدیقی کی اچانک وفات پراظہارتعزیت کیا گیا۔

اجلاس میں مرحوم کی پارٹی خدمات کو سراہا گیا اور ان کے درجات کی بلندی ولواحقین کے صبروجمیل کی دعا بھی کی گئی۔ مزید براں طالب حسین،میاں آفتاب ،ریاض بنگش نے بھکر میں ان کے نمازجنازہ میں بھی شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے آپریشن اور جلد صحت یابی کے لئے بھی دعاکی گئی۔