نیشنل پارٹی پریس کلب لاہور کے سامنے آج دہشتگردی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گی

Protest

Protest

لاہور (اقبال کھوکھر) باچاخان یونیورسٹی چارسدہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ دنوں بدترین دہشت گردی کے حملے کے خلاف نیشنل پارٹی لاہور کے زیراہتمام آج مورخہ 26 جنوری 2016ء بروزمنگل سہ پہر3بجے پریس کلب لاہور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

قیادت نیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری طالب حسین، سنیئررہنماء میاں آفتاب، صدر لاہور احمد بلال ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری لاہور محمد ریاض بنگش، محمد کاظمی،محمد نیازکریں گے۔ عہدیداران، کارکنان سمیت سیاسی، سماجی، عوامی وسول سوسائٹی کی کثیر تعداد کو دعوت دی گئی ہے۔

احتجاجی مظاہرے میں شہداء کو خراج عقیدت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی جائے گی۔