نیشنل پیس کونسل اور 61 ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز سندھ کے اشتراک سے کرکٹ میچ کا انعقاد

Football

Football

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل پیس کونسل سندھ اور 61ونگ عبداﷲ شاہ غازی رینجرز سندھ کے اشتراک سے یوم تکبیر کی مناسبت سے ایک کرکٹ میچ کا انعقاد مورخہ 27مئی بروز جمعہ کو ڈسٹرکٹ سینٹرل ، عید گاہ کرکٹ گراؤنڈ پرہو گا۔

یہ میچ پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن اور رائٹس وے رائڈرزکرکٹ کلب کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ کی صدارت نیشنل پیس کونسل کے صدر ظفر مقصود کریں گے۔

جبکہ مہمان خصوصی ونگ کمانڈر عبداﷲ شاہ غازی رینجرز سندھ ہونگے۔پیس ایمبسیڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان نے کہاکہ یوم تکبیر کے مناسبت سے میچ کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل کو پاکستان کی مضبوط جوہری صلاحیتوں سے آگاہی کے ساتھ کھیلوں کے ذریعے صحت مند ماحول کو فروغ اور امن محبت و قومی یکجہتی کا پیغام دینا ہے۔

اورنگزیب سلطان
صدر ، پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن
0301-3348770