قومی لٹیرے احتساب سے بچنے کیلئے نئی فلم چلا رہے ہیں ‘ ایم آر پی

Ameer Patti

Ameer Patti

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصطفی کمال کی میئر کراچی کی حیثیت سے خدمات تاریخی و قابل توصیف ہیں مگر اپنی ہی جماعت اور متحدہ کے قائد کیخلاف ان کی الزامات نہ تو نئے ہیں اور نہ ہی وہ ان الزامات کے شواہد کی دستیابی کا عندیہ دے رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مصطفی کمال کے الزامات سے متحدہ کی سیاسی ساکھ کو متاثر تو کیا جاسکتا ہے۔

مگر اس کیخلاف قانونی و تادیبی کاروائی ممکن نہیں ہے ۔امیر پٹی نے مزید کہا کہ عوام و پاکستان کیخلاف ہر قسم کے اقدام و سازش میں ملوث ہر فرد اور ہر سیاسی جماعت قومی مجرم ہے جن کیخلاف کاروائی قانونی و سیکورٹی اداروں کا آئینی فریضہ و استحقاق اور عوامی مطالبہ ہے۔

مگر کسی سیاسی قوت کو توڑنے کیلئے محلاتی سازش یا کرپشن آپریشن کیخلاف نیب کو حکومتی اقدامات کا نشانہ بنانے سے میڈیا کی توجہ ہٹانے اور قومی لٹیروں کو احتساب سے محفوظ رکھنے کیلئے کسی کے اقبالی بیانات کے ذریعے میڈیا بھونچال لانا نہ تو جمہوری رویہ ہے اور نہ ہی آئینی و قانونی طریقہ ہے اس لئے ایسے کسی اقدام کی کوئی محب وطن ہر گز حمایت نہیں کرسکتا۔