نیشنل رورل سپورٹ پروگرام اور روٹری کلب کی جانب سے ماں اور بچے کی صحت اور پولیو بارے آگاہی مہم

رحیم یار خان : روٹری انٹرنیشنل کی پاکستان پولیو پلس کمیٹی کے رکن ممتاز بیگ نے لوکل سپورٹ آرگنائیزیشن کے زیر انتظام بچیوں کیلئے ووکیشنل ٹریننگ سنٹر بستی میر محمد دڑی عظیم میںنیشنل رورل سپورٹ پروگرام اور روٹری کلب کی جانب سے منعقدہ ماں اور بچے کی صحت اور پولیو بارے آگاہی مہم کے سلسلہ میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وطن عزیز میں ہر 30 میںسے ایک بچہ پیدا ہونے کے فوری بعداور ہر ایک منٹ میں ایک بچہ قابل علاج بیماریوں کی بروقت تشخیص و علاج نہ ہونے کی وجہ سے موت کا شکاراور10فیصد بچے پانچ سال کی عمر سے پہلے ہی اس دنیا سے رخصت ہوجاتے ہےں جولمحہ فکریہ ہے۔

این آ ر ایس پی کی ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر مس ثمینہ اشرف نے کہا کہ بچے کی پیدائش سے پہلے، دوران اور بعد میں ماں کو اپنی صحت ،خوراک اور باقاعدگی سے چیک اپ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔روٹری کلب کے سیکرٹری سدی سمیع خان، جان محمد وارثی اورعمیر عزیزنے کہا کہ سول سوسائٹی، مےڈیا، حکومت اور عوامی نمائندوں کو اس بارے میں شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔اس موقع پر ایل ایس او کی عہدیداران، ممبران، طالبات ، عبدالخالق و دیگرمقامی معززین نے شرکت کی۔

ROTARY Club, NRSP n LSO Organised a Polio Awareness Program

ROTARY Club, NRSP n LSO Organised a Polio Awareness Program

ROTARY Club, NRSP n LSO Organised a Polio Awareness Program

ROTARY Club, NRSP n LSO Organised a Polio Awareness Program