قومی تحفظ بل سے ڈھائی ہزار میگا واٹ بجلی کی بچت ہو گی : خواجہ آصف

Khawaja Asif

Khawaja Asif

اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن کے تحفظات پر قومی اسمبلی میں قومی تحفظ و باکفایت توانائی بل کی منظوری مؤخر کردی گئی۔

قومی اسمبلی میں قومی تحفظ و باکفایت توانائی بل سے ایوان کو آگاہ کرتے ہوئے وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا کہ قومی تحفظ و باکفایت توانائی بل سے دو سے ڈھائی ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی۔

اس بل کی مشترکہ مفادات کی کونسل سے منظوری لی جاچکی ہے ، تاہم اپوزیشن کے تحفظات پر قومی تحفظ و باکفایت توانائی بل کی منظوری مؤخر کردی گئی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔ تحفظات دور کرنے کے بعد بل منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔