قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، دشمن ایجنسیوں کی بڑھتی سرگرمیوں پر اظہار تشویش

Shahid Khaqan Abbasi

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے زیر صدارت سیاسی اور فوجی قیادت کی قومی سلامتی پر اہم بیٹھک ہوئی جس میں باجوڑ ایجنسی میں چیک پوسٹ، کوئٹہ میں پولیس پر حملوں اور پاکستان میں مخالف ایجنسیوں کی بڑھتی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں موثر کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ توانائی کے حصول کے دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

قومی سلامتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی ایجنسیاں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ان سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے سیکیورٹی اداروں کو مشرکہ اقدامات تیز کرنا ہوںگے۔ سیکرٹری خارجہ نے کمیٹی کو خطے اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ بلوچستان میں دہشتگردوں اور مجرموں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے سرحدی انتظامات کو مزید موثر بنایا گیا ہے۔

شرکا نے بلوچستان میں امن وامان کے لئے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو سراہا۔