قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی، سرفراز احمد، سعید اجمل نے حج کی سعادت حاصل کر لی

Azhar Ali and Sarfraz Ahmed

Azhar Ali and Sarfraz Ahmed

لاہور (جیوڈیسک) دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان آج حج کی ادائیگی کر رہے ہیں ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان اظہر علی سمیت سرفراز احمد ، سعید اجمل اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی حج ادا کیا۔

حج کے بابرکت موقع پر جہاں دنیا بھر سے مسلمان حج کی ادائیگی کر رہے ہیں وہیں قومی کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑیوں نے بھی حج کی ادائیگی کی ہے۔

دورہ زمبابوے قریب ہونے کے باجود کرکٹرز نے اللہ کے حضور حاضری کو یقینی بنایا ۔ سعید اجمل، اظہر علی، محمد یوسف، اسد شفیق سرفراز احمد اور عبدالرحمان نے حج کے دوران اپنی تصاویر کو سوشل میڈیا کی زینت بنایا۔