خود کو قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اہل سمجھتا ہوں،عاقب جاوید

 Aqib JAved

Aqib JAved

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کے سابق بولنگ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے پاکستان ٹیم میں بحیثیت ہیڈ کوچ کام کرنا چاہتا ہوں ،چار سال قبل فیملی کی وجہ سے پاکستان کی کوچنگ چھوڑی تھی ۔اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان ٹیم کی خدمت کروں ۔

متحدہ عرب امارت کے کوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ یا نیشل کرکٹ اکیڈمی کا ہیڈ کوچ بنا نے کی آفر کی تو وہ اسے قبول کرسکتے ہیں ۔