قومی ٹیم کے سکیورٹی وفد کی دھرم شالا کے وزیر اعلی سے ملاقات متوقع

Virbhadra Singh

Virbhadra Singh

نئی دہلی (جیوڈیسک) ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں قومی ٹیم کے سیکورٹی وفد کا دوسرا دن بھی معائنے میں گزرے گا۔ پاک بھارت میچ متنازعہ اسٹیڈیم دھرم شالا میں ہوسکے گا یا نہیں اس بات کا فیصلہ آج ہو جائے گا۔

دھرم شالا پہنچنے والے قومی وفد کی پہلے روز بھارتی کرکٹ حکام سے ملاقات مثبت رہی۔ قومی وفد کی آج ہماچل پردیش کے وزیر اعلی ویر بدھر سنگھ سے ملاقات متوقع ہے۔

وفد میں ڈائریکٹر ایف آئی اے عثمان انور اور سیکیورٹی آفیسر کرنل (ر)محمد اعظم شامل ہیں۔ بھارتی حکومت ورلڈٖ ٹی 20 میں قومی ٹیم کی شرکت پر ایک جانب سکیورٹی کی یقین دہانی کرواتی نظر آتی ہے تو دوسری جانب انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ نہیں تھم رہا۔

سکیورٹی کلیرنس ملنے کی صورت میں گرین شرٹس بدھ کو بھارت روانہ ہوں گے۔