کوئی نیشنل یا ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ برداشت نہیں کیا جائے گا: بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کسی ٹیکنوکریٹ یا قومی حکومت کو برداشت نہیں کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ،پیپلز پارٹی کرپشن کے خلاف اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے ،جو لوگ کرپشن کی بات کرتے ہیں وہ اس کا حل نہیں چاہتے ، کرپشن کرنے والے کسی شخص کے ساتھ کھڑا نہیں ہوں گا ،پیپلز پارٹی میں بھی کوئی بد عنوانی میں ملوث پایا گیا تو اس کا ساتھ نہیں دیں گے ۔

انہوں نے الزام لگایا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے دور حکومت کو کچھ متنازع اقدامات اٹھائے جن سے جمہوری اساس کو نقصان پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم متنازع اقدامات کی حمایت نہیں کرتے، پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کی جماعت رہی ہے، ہمارا بنیادی اصول ہی یہ ہے کہ عوام طاقت کا سرچشمہ ہیں، مسئلہ یہ ہے کہ عوام یا تو جمہوریت یا کرپشن کے ساتھ ہیں اور ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ ہونے اور بےنظیر بھٹو کا بیٹا ہونے کے ناطے وہ جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پر کرپشن کے الزامات سے متعلق بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کیا کہ صرف چند لوگوں کا احتساب قابل قبول نہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے بےنظیر قتل کیس میں پارٹی کی جانب سے نرمی کا مظاہرہ کرنے اور اس میں آصف علی زرداری کے کسی طور پر ملوث کے الزامات کو ’مضحکہ خیز‘ قرار دیا۔