قوموں کی تقدیر تعلیم سے وابستہ ہے۔ چوہدری کرم الہی

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) قوموں کی تقدیر تعلیم سے وابستہ ہے تعلیم سے ہی اچھے انسان اور اچھی قوم پیدا ہو تی ہے انسا نیت کی فلاح وبہبود کیلئے کا م کر نیوا لے لوگ عظیم ہیں انسانیت کی خدمت کر نیوا لے دنیااور آخرت میں کامیاب ہو نگے نما یاں نمبروں کیسا تھ امتحا نا ت پا س کر نے اور میڈ یکل کا لجز میں دا خل ہو نیوا لے طلباو طالبات اپنے وا لد کیساتھ علاقے کا نا م بھی روشن کررہے ہیں نو جوان ڈاکٹر انسانیت کی خد مت کے جذبے سے کام کریں۔

ان خیا لا ت کااظہا ر چیئر مین بانی چو ہدر ی کرم الہی میمو ریل ویلفیئر ٹرسٹ واسسٹنٹ کمشنر ڈڈیا ل چو ہدر ی محمد ایو ب نے ٹرسٹ کے زیر اہتما م MBBSمیں داخلہ حا صل کر نیوا لے ضلع بھمبر اور میر پو ر کے طلبا وطا لبا ت میں شیلڈ اور کیش پرا ئز رتقسیم کر نے کی تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ ذہین طلبا ء کی حوصلہ افزائی کر نا ہما را فر ض ہے طلبا ء محنت اورجدو جہد جا ری رکھیں انشا اللہ زند گی میں کا میا بیاں اور کا مر انیاں آپ کے قدم چو مے گی۔

ڈا کٹر لو گوں کیلئے مسیحا ہو تا ہے میڈ یکل کا شعبہ انسانیت کی خدمت کرنے کا بہتر ین ذریع ہے ڈا کٹر کمرشل ازم کی بجا ئے خد مت کو اپنا شعار بنا ئیں دنیا اور آخر ت میں کا میا بی حاصل ہو گی تقر یب سے میڈ یکل سپر یٹنڈ نٹ کو ٹلی ڈا کٹر طا رق محمود چو ہدر ی ،ڈا ئر یکٹر فنا نس مسٹ یونیو رسٹی چو ہدری ظفر اقبا ل ،سینئر صحا فی چو ہدری خا لد حسین ایڈووکیٹ ،سابق صدر ڈڈیا ل پریس کلب ظہور الر شید نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ذہین طلبا ء کی حوصلہ افزائی کرنے پر ہم چو ہدر ی کر م الہی میمو ریل ویلفیئر ٹرسٹ کے با نی چو ہدری محمد ایو ب کو خرا ج عقیدت پیش کر تے ہیں۔

نئے سا ل کے آغاز پرقوم کے قابل فخر بچوں کے اعزاز میں تقر یب منعقد کر نا خوش آئند ہے بھمبر کی تا ریخ میں یہ پہلی تقر یب ہے جس میں ذہین اور قابل فخر بچوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے معاشر ے کے تما م صاحب ثروت افراد کو ایسے کا موں میں بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ لینا چا ہیے تقر یب کے آخر میں میڈ یکل کا لجز میں داخلہ حا صل کر نیو الے 30طلبا وطا لبا ت میں شیلڈ اور کیش پرا ئز تقسیم کئے گئے تقر یب میں طلبا وطا لبا ت کیساتھ والد ین ،عوام علاقہ اور صحا فیوں نے بڑ ی تعداد میں شر کت کی۔۔