تمام محکوم قوموں کی آزادی القدس کی آزادی سے منسلک ہے۔ سید سرفراز نقوی

 Syed Sarfraz Naqvi

Syed Sarfraz Naqvi

لاہور: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تنظیم کے صدر سید سرفراز نقوی کے زیر صدات مرکزی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں عالمی یوم القدس کے موقع پر پاکستان بھر میں یوم القدس کے حوالے سے جاری تیاریوںکا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس او کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی کاکہنا تھا کہ آئی ایس او عالمی یوم القدس جمعتہ الوداع 27رمضان کے موقع پر پاکستان بھر میں 200سے زائد مقامات پر القدس ریلیوں کا اہتمام کرے گی انہوںنے کہا کہ دنیا کی تیسری بڑی ریلی القدس یعنی حمایت فلسطین ریلی کے انعقاد کروانیکا اعزاز آئی ایس او پاکستان کو حاصل ہے اور انشا اللہ یہ اعزاز پاکستان کو حاصل رہے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملک بھر کی اہم ریلیوں سے آئی ایس او کے مرکزی رہنما خطاب کریں گے لاہور میں جامعہ مسجد اسلام پورہ تا پنجاب اسمبلی ہال تک ریلی منعقد کی جائے گی جس میں بچوں عورتوں سمیت ہزاروں افرادمستضعفین جہان کیلئے صدائے احتجاج بلند کریں گے کراچی میں پاکستان کی سب سے بڑی ریلی سے مرکزی صدر آئی ایس او سید سرفراز نقوی خطاب کریں گے جبکہ نائب صدر علی کاظمی لاہور ،جنرل سیکرٹری انصر مہدی راولپنڈی میں ، نسیم کربلائی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سرگودھا میں ،قاسم شمسی ملتان میں ڈی جی خان ، زاد کشمیر میں خیام حسین نثارکاظمی گلگت پشاور میں نثار کاظم اور ڈیرہ اسماعیل خان میں نیئر جعفری خطاب کریں گے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ یوم القدس انشا اللہ روز مبین ثابت ہوگا آئی ایس او پاکستان،دنیا میں جہاں بھی مستضعفین ہیں کی حامی اور ظالمین کی خلاف برسرپیکار رہی ہے سید سرفراز نقوی نے کہا یوم القدس صرف مسلمانوں کے قبلہ اول فلسطین کی آزادی تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ تمام مظلومینِ جہاں سے اظہار یکجہتی اور ان پر ہونے والے مظالم کے خلاف صدا احتجاج بلند کرنے کا دن ہے ۔تمام محکوم قوموں کی آزادی القدس کی آزادی سے منسلک ہے۔