متحدہ کی رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ کی گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی گئی

 Kishore Zahra

Kishore Zahra

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے بتایا کہ وہ خود اسلام آباد میں ہیں انکا ڈرائیور کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گاڑی چلا رہا تھا کہ گن پوئنٹ پر اس سے گاڑی چھین لی گئی۔

کشور زہرہ کا کہنا ہے کہ انکی کی گاڑی بی سی پی 617 کا ٹریکر بھی ناکارہ کر دیا گیا۔

کراچی میں موجود کشور زہرہ کے بیٹے ذیشان کا کہنا ہے کہ انکے ڈرائیور کے مطابق تین ملزمان دو موٹر سائیکلوں پر آئے اور اس سے گن پوئنٹ پر گاڑی چھین لی جبکہ گاڑی چھیننے کے بعد کچھ دیر تک ڈرائیور کو مختلف علاقوں میں گھماتے رہے اور اس دوران ٹریکر بھی ناکارہ بنا دیا۔

ملزمان ڈرائیور کو ایک مقام پر اتار کر گاڑی لیکر فرار ہو گئے۔