نیٹو کا افغانستان میں مزید ایک برس کیلئے فوج تعینات رکھنے کا اعلان

NATO Foreign Ministers Meeting

NATO Foreign Ministers Meeting

برسلز (جیوڈیسک) نیٹو نے افغانستان میں مزید ایک برس کے لئے بارہ ہزار فوجی تعینات رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں نیٹو کے وزارئے خارجہ کے اجلاس کے بعد سیکرٹری جنرل ژان سٹولٹنبرگ نے کہا رِزولوٹ سَپورٹ مشن کے تحت اٹھائیس ملکوں کا اتحاد دو ہزار سولہ میں بارہ ہزار فوجی فراہم کرنے کا وعدہ پورا کرے گا۔

انہوں نے کہا زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اگر افغانستان ایک بار پھر دہشتگردوں کے قبضے میں آ گیا تو وہ دنیا کے لئے خطرہ بن جائے گا۔