قدرتی آفات سے آگاہی کا دن‘‘ کے موضوع پر سیمنیار سے ڈاکٹر انیس، ڈاکٹر حفیظ، ڈاکٹر احتشام اور دیگر کا خطاب

Seminar

Seminar

راولپنڈی : الخدمت فاؤنڈیشن کے شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے زیر اہتمام’’قدرتی آفات سے آگاہی کا دن‘‘ کے موضوع پر زلزے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں پروقار سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار کے آغاز میں فضل محمودنیشنل ڈائریکٹر الخدمت فاؤنڈیشن نے معززمہمانو ں کو ویلکم کیا۔سیمنیار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر انیس وائس چانسلر رفاہ یونیورسٹی نے کہا کہ یہ بات انتہائی خوش آئیند ہے کہ آج ہم سب زلزلوں اور مختلف آفاتوں میں شہید ہونے والوں کی یاد میں اکٹھے ہیں جو کہ قابل قدر ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ان آفات سے پہلے ہی آفات سے نمٹنے کی تیاری کرلی جائے تا زیادہ سے زیادہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ممکن ہو سکے۔

سیمینار کا باقاعدہ آغازکرتے ہوئے چیئرمین ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے کہا کہ 2005 اور اسکے بعد ہونے والے زلزلوں میں الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات لا جواب ہیں ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ہر محاذ پر مصیبت زدہ اور پریشان حال لوگوں کے پاس پہنچتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب الخدمت بہت پروفیشنل بنیادوں پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے کام کو لیکر چل رہی ہے او ر آج کا سیمینار اسکی عملی تصویر ہے کہ ہم سب لوگ الخدمت کے پلیٹ فارم پر اکٹھے ہیں۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر احتشام خالد خان نے این ڈی ایم اے اور پی ڈیم ایم اے کے کردار کواجاگر کیا اور بتایا کہ اتھارٹی کس طرح سے ناگہانی آفات کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات سے نمٹتی ہے۔عبید اللہ خان ڈائریکٹر آپریشن پاکستان ریڈ کریسنٹ نے اپنے خطاب میں الخدمت کے کام کو سراہا اور کہا کہ الخدمت کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں اور ہمیں باہمی حکمت عملی اور مشترکہ کوششوں سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ سیمینار سے عامر نواز، عزیر الرحمان اور خبیب اے واحدی کنٹری ڈائریکٹر مسلم ایڈ اور مختلف مقررین نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر فضل الرحمان کنٹری ڈائر یکٹر ہیلپنگ ہینڈفار ریلف اینڈ ڈیویلپمنٹ ،عبد البصیر کیپیٹل یونیورسٹی اسلام آباد، ڈاکٹر کامران اعظم رفاہ یونیورسٹی، مشتا ق احمد جان ڈائریکٹر پشاور یونیورسٹی، آصف جان تورنگزئی، ڈاکٹر عامر نواز، ڈاکٹر عطاء الرحما ن ، عطاء الرحمان چوہان، احسان اللہ قریشی، تنویر شہاب، نعیم مسعوداور عصمت اللہ قریشی موجود تھے۔

سیمینار کے اختتام پرمقررین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرامات اور سیمینار زوقت کی اہم ضرورت ہیں اور ہم الخدمت فاؤنڈیشن کو مبارک با د پیش کرتے ہیں کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں بہت فعال کردار ادا کر رہی ہے۔