بحریہ ٹائون فیز چار میں برطانیہ کی مشہور فوڈ چین مسٹر کوڈ کی نئی برانچ کا افتتاح کر دیا گیا

اسلام آباد : بحریہ ٹائون فیز چار میں برطانیہ کی مشہور فوڈ چین مسٹر کوڈ کی نئی برانچ کا افتتاح کر دیا گیا۔ بحریہ ٹائون فیز چار میں ممتاز سماجی شخصیت رضا خان (مرحوم )کے صاحبزادے ملتزم رضاخان نے برطانیہ کی مشہور فوڈ چین مسٹر کوڈ کی برانچ قائم کی جس کا افتتاح اسلام آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شعبان خالد نے کیا اس موقع پر سعد رضا خان، ہارون وزیر، وقاص رسول، ایمل خان، سیف الرحمان، بابر خان ودیگر بھی موجود تھے۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر شعبان خالد نے کہا کہ مسٹر کو ڈکی نئی برانچ بحریہ ٹائون میں ایک خوشگوار اضافہ ہے پہلے دن ہی عوام نے مسٹر کوڈ کی بھر پور پذیرائی کی ہے ایسا کاروبار سے معیشت کو استحکام مل سکتا ہے۔

عوام نے پہلے دن ہی بھر پور پذیرائی کی جس کے ہم نے حد مشکور ہیں مستقبل میں مسٹر کوڈ کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائیگا تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سے مستفید ہو سکیں۔