نواب اسلم رئیسانی کیخلاف نیب کا نیا کیس تیار

Nawab Aslam Raisani

Nawab Aslam Raisani

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیب ذرائع کے مطابق نواب اسلم رئیسانی نے بطور وزیر اعلی تین نائب تحصیلدار بھرتی کیے۔

بلوچستان حکومت کی جانب سے نواب اسلم رئیسانی کیخلاف نیب کو ملنے والی شکایت کی تصدیق ہو گئی۔

شکایت کی تصدیق کے بعد اسلم رئیسانی کیخلاف باقاعدہ تحقیقات شروع کی جا رہی ہیں۔

ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد اسلم رئیسانی کو باقاعدہ شامل تفتیش کیا جائے گا۔ نواب اسلم رئیسانی کیخلاف نیب پہلے ہی سینڈک منصوبہ کیس کی تفتیش کر رہا ہے۔