نواب بی بی ٹرسٹ ہسپتال ہزاروں لوگوں کا مفت علاج کر رہا ہے۔ صابر چوھدری

Lord Nazir Ahmed-Group Photo

Lord Nazir Ahmed-Group Photo

مانچسٹر (نوید چوھان) نواب بی بی ٹرسٹ کا چیریٹی ڈنر صنم ریسٹورنٹ سٹاک پورٹ روڈ مانچسٹر میں ہوا اس تقریب کے مہمان خصوصی لارڈ نذیر تھے۔ نواب بی بی ٹرسٹ ہسپتال کے بانی صابر چوھدری نے ہسپتال کا افتتاح 2006 میں کیا اور اب تک اس ہسپتال میں ہزاروں لوگوں کا علاج بلکل مفت کیا جا چکا ہے۔ یہ ہسپتال جدید نوعیت کا ہے جس میں الٹا ساونڈ اور دیگر طبی سہولیات موجود ہیں۔ اس ہسپتال کی رجسٹری فیس نہ ہونے کے برابر ہے جو کہ بیس روپے فی مریض مقرر کی گئ ہے۔

رمضان کے بابرکت مہینے میں بھی سات سو مستحق افراد کو چالیس کلو راشن دیا جاتا ہے اس کے علاوہ 73 مستحق افراد کو ہزار روپے فی کس بھی دئیے جاتے ہیں۔ صابر چوھدری کا کہنا تھا ان کی آبائی زمین سے جو بھی آمدن ہوتی ہے وہ بھی ٹرسٹ کو ہی دی جاتی ہے۔

انھوں نے اپنے معاونین عبدالجبار اور محمد حفیظ کے ٹرسٹ میں کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔ لارڈ نذیر احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس کی جتنی بھی توفیق ہو اسے نیکی کے کام میں ضرور حصہ ڈالنا چاھیے۔

میں جہاں بھی نیکی کا کامُلو میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنا حصہ ضرور ڈالو۔ انھوں نے نواب بینی ٹرسٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کمیونٹی سے بھی اس ٹرسٹ کے بھرپور امداد کی اپیل کی۔

تقریب میں مانچسٹر کی مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات جن میں میاں جاوید اقبال، اسلم نین،عبدالحق اور اقبال حسین نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔