نوابشاہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Nawabshah

Nawabshah

نوابشاہ (جیوڈیسک) نواب شاہ میں سوسائٹی بائی پاس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔

ڈی ایس پی سٹی یارمحمد رند کےمطابق سوسائٹی بائی پاس کےمقام پر 2 ڈاکو شہرسےموٹر سائیکل چھین کرفرار ہورہے تھے کہ پولیس پارٹی کے ساتھ ان کا مقابلہ ہوا ، فائرنگ کے تبادلے میں ملزم شریف شر اور دریا خان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان چوری اور ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی 2 موٹر سائیکلیں اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔