نواں آباد یوسی سیکریٹری کے خلاف شہریوں کا احتجاج

Tando Adam

Tando Adam

ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری) نواں آباد یوسی سیکریٹری کے خلاف شہریوں کا احتجاج تفصیلات کے مطابق تعلقہ جام نواز علی کی یونین کونسل نواں آباد میں سیکریٹری یوسی نواں آبادمحمد خان سومرو کے خلاف شہری دل مراد کھوسو ،پپو ماجھی کی سربراہی میںاحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے سیکریٹری کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ سیکریٹری اور متعلقہ عملہ ڈیتھ، برتھ،میرج ،سرٹیفیکٹس کے مروجہ فیس سو روپے 100 کے بجائے اضافی فیس دوسوروپے 200 سے تین سو 300 روپئے وصول کر کر رہے ہیںاو راضافی فیس لینے کے باوجود بھی ہمارا جائز کام نہیں کرتے اور چکر پر چکر لگواتے ہیں مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ سیکریٹری مہینے میں زیادہ تر آفس سے غائب رہتا ہے کبھی کبھار ہی۔

ان کے درشن ہوتے ہیں جب ان کو تنخواہ لینی ہو یا پھر جعلی بلز بنانے ہو اس لئے ہمارا ڈی ،سی سانگھڑ،وزیر بلدیات ،سیکریٹری بلدیات سے مطالبہ ہے کہ یونین کونسل نواں آباد کے راشی سیکریٹری اور عملہ کے خلاف محکمہ جاتی،تادیبی قانونی کاروائی کی جائے اور عوام کو ان راشی افسران اور عملہ سے نجات دلائی جائے۔