نوازالدین صدیقی نے ایوارڈز کو بے معنی قرار دے دیا

Nawaz Din Siddiqui

Nawaz Din Siddiqui

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارنواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ ان کے لئے ایوارڈز کی کوئی اہمیت نہیں ہے اسی لیے وہ ایوارڈز ملنے یا نہ ملنے کی پرواہ نہیں کرتے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارنوازالدین صدیقی کا کہنا تھا کہ ایوارڈ ایک ایسی تقریب کا نام ہے جہاں فنکار ایک دوسرے سے ملتے اور اچھے کپڑے پہنتے ہیں۔ ایوارڈز کو لوگ تقریب کے دوران تک یاد کرتے ہیں کہ کس کو کون سے ایوارڈ سے نوازا گیا، تقریب کے بعد سب ہی بھول جاتے ہیں جب کہ اگر کسی چیزکو یاد رکھا جاتا ہے تو وہ فنکارکی اداکاری ہوتی ہے جو مداح یاد رکھتے ہیں۔

نواز الدین کا کہنا تھا کہ وہ خود کوخوش قسمت سمجھتے ہیں کہ انہیں ہرطرح کے کرداروں کی پیشکش ہوتی ہیں جو ان کے کرئیر کے لیے اچھا تجربہ بھی ہے جب کہ اب وہ نئی آنے والی فلم میں رومانوی کردار بھی ادا کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک فنکار کو کسی بھی فلم کو سائن کر نے سے قبل 2 بار ضرورسوچنا چاہیئے، اداکارکو سوچنا چاہیئے کہ اسے کیا کرنا چاہیئے اورکیا نہیں، اگرہرطرح کے کردارکو قبول بھی کرلیا جائے تو یک دم لگے گا کہ کرئیر کا اختتام ہوگیا ہے۔

اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم رامن راغو 2.0 کے بارے میں نواز الدین کا کہنا تھا کہ فلم میں کردارکا فلسفہ اور سوچ ایک آدمی کی سوچ سے بالکل منفرد تھی جس کے باعث کردار خاصا مشکل تھا۔