نواز مودی ملاقات کے بعد پاک بھارت سیریز کی امید ہے : نجم سیٹھی

 Najam Sethi

Najam Sethi

کراچی (جیوڈیسک) سٹیٹ بینک سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ سٹیڈیم کے پویلین کا افتتاح کر دیا گیا، نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ وزیر اعظم نواز شریف اور مودی کی ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان شارٹ سیریز ہونے کی امید ہے۔

کراچی میں سٹیٹ بینک سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ سٹیڈیم کے پویلین کی افتتاحی تقریب میں آئی سی سی صدر ظہیر عباس ، پی سی بی گورننگ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی ، سابق کپتان راشد لطیف ، سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو اور اقبال قاسم نے شرکت کی ۔ پی سی بی گورننگ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی سی بی کھیلوں کے فروغ کیلئے اسٹیٹ بینک کو ہر طرح سے سپورٹ کرے گا۔

یاسر شاہ ڈوپ کیس کے حوالے سے نجم سیٹھی نے کہا کہ یاسر شاہ کا دوبارہ ٹیسٹ لینے کے لیے آئی سی سی کو درخوست آج بھجوا دی جائے گی۔

نجم سیٹھی نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کو ایک بار پھر ہوا دی اور کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور مودی کی ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان شارٹ سیریز ہونے کی امید ہے۔

پی سی بی گورننگ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ محمد عامر کی معافی کیلئے عوامی دباؤ تھا ۔ محمد عامر کو ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ بنا کر رکھنا ہوگی۔