نواز مودی ملاقات اور نریندر مودی کی اچانک پاکستان آمد یقینا تحیر انگیز ہے۔ امیر پٹی

Nawaz and Modi

Nawaz and Modi

کراچی : نواز مودی ملاقات اور نریندر مودی کی اچانک پاکستان آمد یقینا تحیر انگیز ہے مگر اس ملاقات سے پاک بھارت تعلقات میں بہتری یا خطے میں پائیدار امن کے حوالے سے خوش گمانیوں پاکستان وبھارتی عوام کے مفاد میں نہیں ہے کیونکہ بھارتی قیادت چانکیا کی پیروکار اور چانکیائی سیاست سازشوں سے عبارت ہے اس لئے بھارت اور بھارتی سیاستدانوں پر اعتماد نے ہمیشہ پاکستان و عوام کو نقصان پہنچایا ہے۔

پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن ودیگر نے پاکستانی قیادت و عوام کو نریندر مودی کی پاکستان آمد اور نواز مودی ملاقات کی خوش گمانیاں پالنے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے مطالبہ کیا۔

حکومت اس ملاقات کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں اس ملاقات کے پس منظر و حقائق کے ساتھ تمام تفصیلات سے پاکستان کے عوام کو آگاہ کیا جائے کیونکہ پاکستان کے مستقبل کیلئے اس ملاقات کے نتائج انتہائی اہمیت کے حامل ہوسکتے ہیں۔