مریم نواز کا پرویز مشرف کے انٹرویوز پر پابندی لگانے کا مطالبہ

Maryam Nawaz

Maryam Nawaz

لاہور (جیوڈیسک) مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کردہ اپنے ایک پیغام کے ذریعے سابق صدر پرویز مشرف کے بیانات اور انٹرویوز کے نشر کئے جانے پر پابندی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

مریم نواز نے مطالبہ کیا ہے کہ پیمرا پرویز مشرف کے بیانات اور انٹرویوز نشر ہونے سے روکے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ غداری کے الزامات کا سامنا کرنے والا ڈکٹیٹر اس موضوع پر تبصرہ کرنے والا کون ہوتا ہے کہ ریاست کو کس طرح کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ آخر اسے اس بات کی اجازت ہی کیوں کی گئی ہے۔