نواز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات، نیا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی یقین دہانی

General Qamar Javed Bajwa and Nawaz Sharif

General Qamar Javed Bajwa and Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) بڑوں کی بیٹھک میں بڑا فیصلہ ہو گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی گزشتہ رات ملاقات ہوئی جس میں ڈان لیکس پر پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے ڈان لیکس کے نوٹیفکیشن پر پاک فوج کے تحفظات کے حوالے سے بات کی جس پر وزیر اعظم نے آرمی چیف کو تحفظات دور کرنے اور نیا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا یقین دلایا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے بعد وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کو بلا کر ڈان لیکس پر نئے نوٹیفکیشن کے حوالے سے ہدایات بھی دیں۔