نواز شریف جلد واپس آئیں گے، عوام نے نااہلی کا فیصلہ مسترد کر دیا، مریم نواز

Maryam Nawaz

Maryam Nawaz

لاہور (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ سازشیوں کا سب کو پتہ ہے، باقی وقت بتائے گا، سازش کرنیوالے عدلیہ اور الیکشن کمیشن کے پیچھے چھپتے ہیں، عوام نے نواز شریف کی نا اہلی کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔

مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ این اے 120 سے ن لیگ کی ہمارا مستقبل روشن ہے، روک سکو تو روک لو، یہ دنیا کا پہلا کیس ہے جس میں ریفرنس بعد میں سزا پہلے ہو گئی، چھوٹے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہلی کر دی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرنے والے نہیں اور نہ کسی سے گھبراتے ہیں، چاہتی ہوں والد اور پارٹی کی معاونت کرتی رہوں۔