نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس ، لوڈ شیڈنگ ، بجلی کی ترسیل پر غور

Nawaz Sharif chaired Cabinet Committee Meeting

Nawaz Sharif chaired Cabinet Committee Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران لوڈشیڈنگ، کراچی میں بجلی کی ترسیل سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔

کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا 16واں اجلاس وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگہ نے رمضان المبارک کے دوران بجلی کی طلب ، پیداوار اور جاری لوڈشیڈنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

کراچی میں بجلی بحران کے معاملہ پر بھی غور کیا گیا ۔ اجلاس کو آئندہ تین سال کے لئے توانائی منصوبوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ۔ وفاقی وزراء، اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق ، پرویز رشید ، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔