2018 تک ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیں گے، وزیراعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

چکوال (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان مشکلات سے باہر نکل رہا ہے جب کہ 2018 تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے۔

چکوال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ چکوال سمیت ملک بھر کی عوام نے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کیا جس کے باعث ہم کسانوں ، مزدوروں اور عام آدمی کی خوشحالی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکلات سے باہر نکل رہا ہے، اللہ کے فضل سے ملک کی کئی مشکلات حل ہوگئیں جب کہ باقی ماندہ مشکلات بھی جلد حل کردیں گے، دعا کریں اللہ تعالیٰ پاکستان کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔

وزیراعظم نے بجلی فراہمی کے لیے ایک کروڑ روپے فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی کی قلت پوری کرنے کے لیے کوشاں ہیں جب کہ بجلی کی قلت پر قابو پالیں گے اور 2018 تک ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے۔