نواز شریف عید سے قبل پاکستان میں عوام کے درمیان ہونگے: پرویز رشید

 Pervez Rashid

Pervez Rashid

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم لندن میں بیٹھ کر حکومتی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔

نوازشریف عید سے قبل پاکستان میں عوام کے درمیان ہوں گے۔

سڑکوں پر آنیوالے ماضی کی طرح منہ کی کھائیں گے۔ الیکشن کمشن کے ارکان کی تعیناتی کیلئے حکومتی سطح پر مشاورت ہو چکی۔

ارکان کی تعیناتی اپوزیشن کی مشاورت سے ہو گی۔ ڈاکٹرز وزیراعظم نوازشریف کی تیزی سے صحت یابی سے مطمئن ہیں۔