نواز شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے کیس کابینہ کو بھجوا دیا، احسن اقبال

Ahsan Iqbal

Ahsan Iqbal

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نواز شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری کے لئے کابینہ کو کیس بھجوا دیا ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نواز شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے نام ایکزیکٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی منظوری کے لئے کابینہ کو کیس بھجوا دیا ہے اس کے علاوہ اور بھی 600 ای سی ایل کیسز کابینہ کو بھجوا دیئے ہیں جب کہ چوہدری نثار دور کے تمام ای سی ایل کیسز کی توثیق کابینہ سے کرائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل نہ کرنے کا مطلب فیصلہ کہیں اور ہوا
سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق احسن اقبال نے کہا کہ پرویز مشرف کی وطن واپسی کی یقین داہانی پر حکومتی اداروں کو کارروائی سے روک دیا ہے، ایک ہفتے تک پرویز مشرف نہ آئے تو خصوصی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔