نواز شریف اپنے الوداعی دورے کر رہے ہیں : بلاول بھٹو

 Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

کراچی (جیوڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اس وقت ملک بھر میں اپنے الوداعی دورے کر رہے ہیں، میڈٰیا سے گفتگو کے دوران بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف الیکشن سے فرار ہوگئے ہیں جو درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے ہمیں آمروں کے لائے ہوئے قوانین میں تبدیلی لانا ہوگی ، آمروں کے یہی قوانین تھے جس کی وجہ سے میرے والد آصف علی زرداری نے 11 سال جیل میں گزارے ، بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان اس وقت جس مقام پر ہیں اور پاکستانی سیاست کو جس سمت لے جا رہے ہیں وہ درست رویہ نہیں ، دوسری طرف عائشہ گلالئی نے عمران خان پر جو الزامات عائد کئے وہ درست نہیں ہوا ، ہمارا مطالبہ ہے کہ ان الزامات کی تحقیقات کی جانی چاہیئیں تاکہ اگر ان میں کوئی صداقت ہے تو اس کو سامنے لایا جائے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ دوسروں پر الزام لگانے والے کو جب خود الزامات کا سامنا کرنا پڑا تو انہیں حقیقت کا اندازہ ہو گیا۔