نواز شریف کی جانب سے کاشت کاروں کے لئے کسان پیکج اقدام میں شفافیت نظر نہیں آئی۔ طارق محمود پہاڑ

Tariq Mahmood

Tariq Mahmood

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جانب سے کاشت کاروں کے لئے کسان پیکج بہترین اقدام ہے لیکن اس میں شفافیت نظر نہیں آئی۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران کے صدر طارق محمود پہاڑ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے چیک اینڈ بیلنس کے بغیر کا شت کاروں کے نام دیئے جن میں بہت سے حق داروں کو پیکج کی رقم نہ ملی ہے بہت سے ایسے غیر کاشت کارون کو چیک جاری کئے گئے۔

حالانکہ میاں نواز شریف نے کاشت کاروں کو اربوں روپے کا پیکج دے کر بہت اچھا کام کیا لیکن مقامی انتظامیاں نے اُس پر پانی پھیر دیا انہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ جن کاشت کاروںکے نام رہ گئے ہیں انہیں بھی چیک جاری کئے جائیں۔