نواز شریف کی حکومت آئینی مدت پوری نہیں کر سکے گی: بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

کوٹلی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر پوری دنیا میں جدوجہد کی علامت ہے۔ آج کا جلسہ اپنے شہیدوں کے نام کرتا ہوں جو (ن) لیگ کی دہشت گردی کا شکار ہوئے ۔ قاتلوں کو انجام تک پہنچاؤں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا جنوبی ایشا میں امن سے ہی مشرقی وسطیٰ میں امن قائم گا۔ کشمیر پر قرارداد تو پاس کرتے ہو لیکن عمل کرانے میں اقوام متحدہ ناکام ہیں۔ نہتے کشمیریوں اور مظلوم فلسطینیوں کو مظالم کا نشانہ بنایا جاتا رہے گا تب تک دنیا میں امن قائم نہیں ہو گا۔

عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔ بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کی مذمت تک نہیں کی۔ پیپلز پارٹی کشمیریوں کی ہر جدوجہد کیساتھ ہے اور جب بھی کشمیر پر بات کرتا ہوں تو مودی سرکار اور بھارتی میڈیا پروپگنڈا شروع کر دیتا ہے۔ بلاول بھٹو نے وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا میاں صاحب آپ کے دن گنے جا چکے ہیں۔

حکومت ہچکولے کھا رہی ہے لگتا ہے تخت رائے ونڈ لرز رہا ہے۔ میاں صاحب آپ کی حکومت آئینی مدت پوری نہیں کر سکے گی اور اب خاموش نہیں ہونگے پاناما لیکس کا پیچھا کرینگے۔ ان کا مزید کہنا تھا دھوکے کی دیوار اب گرنے والی ہے اور نون لیگ کی شکست کشمیر سے شروع ہو کر پاکستان تک پہنچے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے بادشاہ کشمیر کونسل کا فنڈز (ن) لیگ کے امیدواروں میں بانٹ رہے ہیں۔ غیر کشمیریوں کے ووٹ رجسٹرڈ کر کے جعلی لسٹیں بنائی جا رہی ہیں۔ ایک مرتبہ پھر 2013 کے انتخابات کا ایکشن ری پلے کیا جا رہا ہے کیونکہ نون لیگ والے دھاندلی کے ماہر ہیں۔

میاں نواز شریف سیاست نہیں تجارت کرتے ہیں تیسری بار وزیراعظم بنے لیکن لیڈر نہیں بن سکے۔ انہوں نے کہا نواز شریف تعلیم پر اس لیے توجہ نہیں دیتے کیونکہ اس میں لوہا استعمال نہیں ہوتا۔ اورنج ٹرین دنیا کا مہنگا ترین منصوبہ ہے جس پر 162 ارب روپے جبکہ پورے کشمیر کا بجٹ 68 ارب روپے ہے۔

دنیا بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوئیں لیکن پاکستان میں حکومت نے اس کی قیمتیں کم نہیں کیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کشمیریوں کی ترقی کو روکا گیا جو بھی ترقی ہوئی ہمارے دور میں ہوئیں۔ ہم کشمیریوں کو بھی روزگار اور ترقی دینا چاہتے ہیں۔

کشمیر کے لوگوں آپ سے وعدہ کرتا ہوں جو آج خواب لگ رہا ہے ہماری حکومت آنے کے بعد حقیقت ہو گا۔