نواز شریف نے عمران خان کا کمشن بنانے کا مطالبہ پورا کر دیا: اختر ڈار

Akhtar Iqbal Dar

Akhtar Iqbal Dar

شیخوپورہ (جیوڈیسک) تحریک انصاف (نظریاتی ) کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے عمران خان کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں کمشن بنانے کا مطالبہ نواز شریف نے پورا کر دیا ہے۔

اب عمران خان ٹی او آر پرتمام سیاسی رہنمائوں سے مل کر قواعد وضوابط طے کرلیں اور کرپٹ عناصر اور آف شور کمپنیوں کے دو سو مالکان کو آئینی اور قانونی شکنجے میں لائیں نہ کہ توڑ پھوڑ کرکے ملک میں انارکی پھیلائیں۔

انہوں نے کہا کہ شوکت خانم پر تنقید کی مذمت کرنے والے عمران بتائیں انہوں نے ماضی میں شوکت خانم کا پیسہ باہر کی کمپنی میں لگانے پر کیو ں کہا تھا کہ میں نقصان کی صورت میںاپنا گھر فروخت کرکے نقصان پورا کروں گا۔