میاں محمد نوازشریف کشمیری بہن بھائیوں کیلئے آواز بلند کرنے اقوام متحدہ گئے ہیں۔ عبدالحفیظ باوا

Abdul Hafeez Bawa

Abdul Hafeez Bawa

فیصل آباد: میاں محمد نوازشریف کشمیری بہن بھائیوں کیلئے آواز بلند کرنے اقوام متحدہ گئے ہیں’دنیادیکھے گی کہ میاں محمدنوازشریف کشمیری بہن بھائیوںپرہونیوالے مظالم کیخلاف آوازبلندکرکے اقوام متحدہ اورمغربی ممالک کوہلاکررکھ دینگے’عمران خان سیروتفریح اورپارٹیوںمیںشرکت کیلئے برطانیہ جاتے ہیںجن سے پاکستان کابچہ بچہ آگاہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما اور امیدوار سٹی میئر عبدالحفیظ باوا نے اپنے اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاںمحمدنوازشریف واحدلیڈرہیںجنہوںنے کشمیری بہن بھائیوں پر ہونیوالے بھارتی مظالم کودنیاکے سامنے اجاگرکیا اوروہ کشمیرکی آزادی تک چین سے نہیںبیٹھیںگے۔انہوںنے کہاکہ قائدمسلم لیگ(ن)کشمیر میں ہونیوالے بھارتی مظالم کیخلاف آوازبلندکرنے اقوام متحدہ گئے ہیں۔میاںمحمدنوازشریف کشمیری بہن بھائیوں پر ہونیوالے مظالم کیخلاف آوازحق بلندکرکے اقوام متحدہ کوہلاکررکھ دینگے جسے دنیاخوددیکھے گی۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان سیروتفریح اورشاہی پارٹیوں میں شرکت کیلئے برطانیہ جاتے ہیں۔ان سے پوچھاجائے کہ برطانیہ جانے کیلئے پیسہ کہاںسے آتاہے۔انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت کشمیراورکشمیری بہن بھائیوںکی آزادی تک چین سے نہیںبیٹھے گی۔کشمیرکوآزادکراکرہی دم لینگے۔