نواز شریف کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے دو رکنی وفد کی برسلز آمد

Zahid Mustafa Awan

Zahid Mustafa Awan

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی جانب سے دنیا بھر کے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے ممبران قومی اسمبلی پر دو رکنی وفد گذشتہ روز برسلز پہنچا۔ جس میں مسلم لیگ (ض )کے چیئرمین اعجاز الحق اور ممبر قومی اسمبلی ملک محمد عزیر خان شامل ہیں۔

دونوں ممبران قومی اسمبلی نے گذشتہ روز اس حوالے سے مختلف ملاقاتیں کی۔ جن میں بلجیم کی قومی اسمبلی میں خارجہ امن کمیٹی کے چیئر مین برسلز پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان گروپ کی چیئر مین اور بیلجیم کی قومی اسمبلی کے سپیکر سمیت یورپین پارلیمنٹ میں خارجہ امور کمیٹی کے چیئر مین ایلمر بروک اور مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے پاکستان مزار برطانوی ممبران پارلیمنٹ محمد افضل خان‘ سجاد کریم اور امجد بشیر بھی شامل تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی وفد کے اراکین نے کہا بیلجیم ان ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے اقوامی متحدہ نے اس وقت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دستخط کئے۔ جب یہ پہلی مرتبہ پیش کیا گیا تھا۔ یہ ایک مسئلہ پورے خطے کے امن کو برباد کئے دے رہا ہے۔ دونوں ممبران نے زور دیا کہ مسئلہ کی سنگینی کا اندازہ کرتے ہوئے تمام اہم اور ذمہ دار ملک اس کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

اس حوالے سے یورپین پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے دونوں اراکین نے اپنا موقف بڑے مدعلل انداز میں پیش کیا ۔ جب کہ اس کے جواب میں انہیں اس مسئلہ پر پارلیمنٹ میں ہونے والے سرگرمیوں کے بارے میں بتایا گیا۔ ان تمام میٹنگ میں سفیر پاکستان نعمانہ ہاشمی ‘ ڈپٹی ہیڈ مشن سردار خالدجمالی اور ایچ اوسی اویس احمد خان نے ان کی معاونت کی۔

قبل ازیں پیر کی شب اپنی آمد کے فورن بعد سفارت خانہ پاکستان میں کمیونٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں کشمیر اور اس کا نیو کلیئر پروگرام دوایسے معاملے ہیں۔ جس پر دوراہے نہیں۔ اس لئے جب وزیر اعظم سمیت ساری قوم نے اس کیلئے آواز بلند کی تو انڈیا گالی گلوچ پر اتر آیا۔

ممبر قومی اسمبلی ملک محمد عذیر خان نے کہا کہ اس دورہ میں ہم یہاں یہ درخواست کرینگے کہ اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمشنر کی طرح آپ بھی مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کیلئے انڈیا سے کہیں اور پاکستان سمیت آزاد کشمیر میں جب چاہیں آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دو طرفہ معاملہ نہیں کیونکہ ظلم کے حوالے سے انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین موجود ہیں۔

یہی یاددہانی کرنے ہم نکلے ہیں۔ تقریب میں قونصلر محمود اختر‘ کمرشل سیکرٹری نسیم راشد‘ پریس کونسلر سلطانہ رضوی کے علاوہ چوہدری نصیر‘ ملک پرویز لوسر‘ رضوان ملک اور حاجی منیر لوسر نمایاں تھے۔