نواز شریف پرانے ساتھی جاوید ہاشمی سے ملاقات کیلئے سرگرم

Nawaz Sharif, Javed Hashmi

Nawaz Sharif, Javed Hashmi

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے پرانے ساتھی جاوید ہاشمی سے ملاقات کے لیے سرگرم ہوگئے اور دونوں کی ملاقات بھی جلد متوقع ہے۔

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا مسلم لیگ (ن) سے دیرینہ تعلق رہا ہے لیکن وہ پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے تاہم تحریک انصاف سے واپسی کے بعد اب تک وہ کسی جماعت میں شامل نہیں ہوئے ہیں لیکن اب ان کی (ن) لیگ سے اب بار پھر قربتیں بڑھتی نظر آرہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف اپنے پرانی ساتھی جاوید ہاشمی سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے ان کے دوستوں نے کوششیں تیز کررکھی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ جاوید ہاشمی بھی این اے 149 سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں اس لیے دونوں کی ملاقات میں اس حوالے سے بھی اہم ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نوازشریف پچھلے چند دنوں سے اپنے دوستوں کے ذریعے جاوید ہاشمی سے رابطے میں تھے اور اب دونوں رہنماؤں کی 4 دسمبر کو باضابطہ ملاقات ہونے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے جب جاوید ہاشمی سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ کچھ دوست ان کی اور نوازشریف کی ملاقات کرانا چاہتے ہیں لیکن اس کی انہیں ابھی باقاعدہ اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

سینئر سیاستدان نے سابق وزیراعظم سے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے بھی کچھ سنا ہےزبانی طیور کی‘

جاوید ہاشمی ان دنوں اپنی کتاب کی رونمائی کے لیے اسلام آباد میں ہیں جہاں ان کی کتاب کی رونمائی مقامی ہوٹل میں ہونی ہے۔