مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں پہلے سے بھی زیادہ مضبوط، مستحکم اور متحد ہے، رانا عبدالغفار

Lahore

Lahore

لاہور : چیئرمین یونین کونسل 250 تھہ پنجو رانا عبدالغفارنے کہا ہے کہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف ہمارے دلوں میں بستے ہیں۔مسلم لیگ ن کا ہر ورکر میاں نوازشریف کا سپاہی ہے۔

میاں محمد نواز شریف اگرچہ وزیر اعظم نہیں رہے مگر ہر مسلم لیگی کا دل ان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ ترقی اور خوشحالی کا جو سفر میاں نواز شریف نے شروع کیا تھا وہ میاں شہباز شریف کے ساتھ جاری رہے گا اور عمران خان وزیر اعظم بننے کے لیے تڑپتا رہے گا وہ لاکھ سازشیں کر لے مگر اس کے ہاتھ میں وزیر اعظم بننے کی لکیر ہی نہیں ہے۔ وہ گزشتہ روز عوامی پریس کلب کاہنہ(رجسٹرڈ) کے صدرسیدصداحسین کاظمی سے خصوصی گفتگوکررہے تھے،رانا عبدالغفارنے مزیدکہا کہ مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن میں زیادہ طاقت اور قوت کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گی۔رانا عبدالغفارنے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کروڑوں دلوں میںآج بھی اہل ہے۔

میاں محمد نو از شریف کو سپریم کو رٹ نے نااہل قرار دیا لیکن عوام نے ان کو اپنے دلوں سے نہیں نکالا وہ کروڑوں عوام کے دلوں میں بس رہے ہیں کو ئی طاقت عوام کے دلوں سے ان کو نہیں نکال سکتی مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ،مستحکم اور متحد ہے ،ان کے دور اقتدار کے ملکی ترقی کے منصوبہ جات جارہ رئینگے اور ملک کو اندھیروں سے نکال اجالوں میں لا ئیں گے۔قیام پا کستان سے لے کر اتنی لکی تر قی نہیں ہو ئی جتنی گزشتہ چار سالوں میں تر قی ہو ئی ،عدالتوں کے فیصلوں کا احترام ن لیگ کا منشور ہے۔ ،ملکی ترقی مشن ہے ،عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبے صحت تعلیم اور پینے کا صاف پا نی ہر گھر تک پہنچائیں گے۔ پنجاب میں ہو نے والے ترقیاتی کام پوری دنیا مین اپنی مثال رکھتے ہیں جو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے کا رنامے ہیں۔