ہم پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف صاحب اور مریم نواز شریف صاحبہ کو مظفرآباد آمد پر خوش آمدید کہتے ھیں۔ میاں سعدی

Mian Saadi

Mian Saadi

لیپہ ویلی (نمائندہ خصوصی) 5 فروری یوم یکجیتی کے موقع پر ہم پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف صاحب اور مریم نواز شریف صاحبہ کو مظفرآباد آمد پر خوش آمدید کہتے ھیں۔ میاں صاحب نے ہر دور میں مسئلہ کشمیر کو سر فہرست رکھا ان کے اس دورہ مظفر آباد سے کشمیریوں کا مورال مزید بلند ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے یوتھ ونگ لیپہ ویلی میاں سعدی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی عوام کو چائیے کہ اپنے پیارے لیڈر کا بھرپور انداز میں استقبال کریں اورمیاں صاحب سے اپنی محبت کا اظہار کریں جس طرح انہوں نے کشمیریوں اور مسئلہ کشمیر کو ہر معاملہ میں ترجیح دی ۔ میاں صاحب کا دورہ مظفر آباد سے آر پار کشمیریوں کے حوصلے مزید بلند ہونگے اور عالمی دنیا میں بھی مثبت پیغام جائے گا۔

میاں سعدی نے علاقہ میں جاری کاموں کی طرف بھی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ھے کہ ھمارے قائدمیاں نواز شریف لیپہ کے ٹنل کا کچھ حل نکالیں گے تا کے عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے ۔ انہوں نے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ مظفر آباد پہنچ کر اپنے قائد کا بھرپور استقبال کریں۔