نواز شریف سے ملاقات میں کافی گلے شکوے دور کئے: جاوید ہاشمی

Javed Hashmi

Javed Hashmi

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ نواز شریف سے ملاقات میں سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال ہوا، مریم نے کہا آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

جاوید ہاشمی نے یہ بھی بتایا کہ پارٹی میں شمولیت آج کا ایجنڈا نہیں تھا تاہم، جمہوریت کے لئے آگے چل کر اکٹھے جنگ لڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری زندگی پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے وقف کی، عوام کے ووٹوں کا تقدس بحال ہونا چاہئے، مشکلات کا سامنا کرنے کیلئے ہمیشہ تیار رہتا ہوں۔

جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ جمہوریت کی جنگ 70 سال سے لڑی جا رہی ہے، کبھی ساتھی تیز اور کبھی سست ہو جاتے ہیں لیکن پارلیمنٹ کی بالادستی ابھی تک قائم نہیں ہو سکی، 16 وزرائے اعظم کو نکالا گیا، ایسا نہیں ہونا چاہئے۔