نواز شریف اور دیگر لیگی رہنماوں نے انتخابی نتائج جیو نیوز پر دیکھے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاہور(جیوڈیسک) لاہور مسلم لیگ نواز کے سربراہ اور دیگر لیگی رہنماانتخابات میں اپنی جماعت کی کامیابی کے نتائج جیونیوز پر دیکھتے رہے۔لاہور میں مسلم لیگ نواز کے سیکریٹریٹ میں نواز شریف اپنی جماعت کے رہنماوں کے ساتھ موجود تھے۔

وہ اور ان کے رفقا بڑے انہماک سے جیونیوز کی الیکشن ٹرانسمیشن دیکھتے رہے۔انہوں نے اپنی کامیابی کے نتائج بھی جیونیوز پر دیکھے۔ان کی بیٹی مریم نواز نے بھی اپنے دفتر میں جیونیوز لگائے رکھا اور جیونیوز کی جانب سے مسلم لیگ نواز کی کامیابی کے اعلانات پر ان کے چہرے سے خوشی نمایاں تھی۔