میاں محمد نواز شریف پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کی سزا بھگت رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ

PML-N UK

PML-N UK

لوٹن برطانیہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے صدر زبیر اقبال کیانی، چیئرمین اینڈ میڈیا ایڈوائزر اوور سیز ن لیگ آزاد کشمیر راجہ شفیق احمد، راجا محمد ادریس سیکرٹری جنرل ن لیگ آزاد کشمیر برطانیہ ،نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ چوہدری جہانگیر,مرزا توقیر جرال سینئر نائب صدر ٹو سینٹر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ، راجہ محمد نواز مرکزی نائب صدر ن لیگ آزاد کشمیر برطانیہ ، راجا توصیف کیانی کو آرڈینٹر یوتھ ونگ ن لیگ آزاد کشمیر برطانیہ ، سردار نفیس اگہاروی نائب صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ، راجا امجد فاروق ترجمان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ ، طارق جمیل راجا جنرل سیکرٹری ساؤتھ ذون مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ ، سردار محمد فاروق خان فنانس سیکرٹری ن مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ ، راجا ماسٹر نثار جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن آزاد کشمیر لیوٹن برطانیہ برانچ و دیگرنے احتساب عدالتوں کی جانب سے میاں محمد نواز شریف ، مریم نواز شریف اور کیپٹن صفدر کے خلاف فیصلہ آنے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کی سزا بھگت رہے ہیں۔

احتساب عدالت کے فیصلے کو پاکستان کی تاریخ کے سیاہ ترین فیصلے کے طورپر یاد رکھا جائے گاجو پاکستانی عوام کوہر گز قبول نہیں۔ پاکستانی عوام بخوبی آگاہ ہے رہنماوں نےکہاکہ احتساب عدالت کا فیصلہ پہلے سے لکھا جا چکا تھا ، فیصلہ سراسر بغض پر مبنی ہے ۔ لیکن خلائی مخلوق نہیں جانتی کہ میاں صاحب پاکستانی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں ،دنیا کی کوئی طاقت میاں صاحب کی محبت پاکستانی عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی ۔ عوام جان چکی ہے کہ میاں صاحب اور ان کی فیملی کو ساتھ باقاعدہ سیاست سے باہر کرنے کی پلاننگ کے تحت ہی سب کچھ کیا جا رہا ہے اور ایک خاص سیاسی پارٹی کو اقتدار سونپنے کے لئے سب ڈرامہ رچایا گیا جسے پاکستان کی عوام یکسر مسترد کرتی ہے۔

رہنماوں نے کہا کہ میاں صاحب نے ہمیشہ پاکستان کی بقاء ، سلامتی اور وطن عزیز کی خوشحالی اور ترقی کی سفر پر گامزن کرنے کے لئے تاریخی اقدامات اٹھائے جو پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کو ہضم نہیں ہوئے لیکن میاں صاحب کے خلاف تمام تر سازشوں کو بے نقاب کر کے رہیں گے اور ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

رہنماوں نے کہا کہ پس پردہ قوتیں نواز شریف کی عوامی مقبولیت سے خوفزدہ ہوچکے ہیں، اسی لیے ایسا فیصلہ سنا کر انھیں پاکستان کے عوام سے دور رکھنے کی سازش کی جارہی ہے جس میں وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے، پاکستان کا بچہ بچہ قائدعوام میاں محمد نوا ز شریف کے ساتھ کھڑا ہے۔

مخالفین جنتی مرضی چالیں چل لیں وہ نا تو قائد عوام میں محمد نواز شریف کو پاکستان آنے سے روک سکتے ہیں اور نہ ہی 25جولائی کو مسلم لیگ ن کی فتح کو روکا جاسکتا ہے، عوام ایک مرتبہ پھر ن لیگ کو کامیاب کروا کر اپنے محبوب قائد نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے دینگے۔