میاں محمد نواز شریف پاکستانی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں : قیصرامین بٹ

Qaisar Amin Butt

Qaisar Amin Butt

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما حاجی قیصرامین بٹ القادری نے کہاہے کہ میاں محمد نواز شریف 20 کروڑ پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں ان کو ہمارے دلوں سے کو ئی طاقت نہیں نکال سکتی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شاہدرہ چوک میں لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، سینئر لیگی رہنما حاجی قیصر امین بٹ القادری کا کہنا تھاکہ اب فیصلہ انشاء اللہ عوام کی عدالت میں ہی ہو گا اور پاکستان کی عوامی عدالت فیصلہ کرچکی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف ہی چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے اور انشاء اللہ الیکشن 2018ء عوام پہلے سے زیادہ مینڈیٹ دیکر ایوان اقتدار میں پہنچائے گی اور میاں محمد نوازشریف کی سربراہی میں پاکستان ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن رہے گا۔

آج ہمیں میاں محمد نوازشریف اور ان کے خاند ان پر فخرکرنا ہوگا جنہوں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے سب کچھ قوم پر واضع کردیا جن پر کوئی کرپشن اور بدعنوانی ثابت نہیں ہوسکی اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔