نواز شریف کو پارٹی سربراہ بنانے کیلئے مسلم لیگ (ن) کے انتخابی عمل کا آغاز

PML-N

PML-N

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کو پارٹی سربراہ بنانے کے لئے مسلم لیگ (ن) کے انتخابی عمل کا آغاز ہو گیا۔ (ن) لیگ کے چیف الیکشن کمشنر نے شیڈول جاری کر دیا۔

چیف الیکشن کمشنر جعفر اقبال کے مطابق کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل 9 سے 10 بجے تک ہو گا، سوا دس بجے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ پولنگ ساڑھے دس بجے ہوگی۔

واضح رہے سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی اپوزیشن کی شدید مخالفت کے باوجود انتخابی اصلاحات بل 2017ء کی کثرت رائے سے منظوری دیدی جس کے بعد نواز شریف ہی مسلم لیگ (ن) کے صدر برقرار رہیں گے جبکہ صدر کی دستخط کے بعد بل باقاعدہ قانون کی شکل اختیار کر گیا جس کے تحت کوئی بھی شخص جو عوامی عہدہ نہ رکھتا ہو وہ پارٹی صدر بن سکے گا۔

قبل ازیں نون لیگ کی مرکزی جنرل کونسل نے سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری دیتے ہوئے پارٹی صدر کے عہدہ کیلئے انتخاب جبکہ پارٹی آئین سے آرٹیکل 63,62 کو نکالنے کی بھی منظوری دی۔