نواز شریف بتائیں نئے خیبرپختونخوا میں ان کا کتنا حصہ ہے، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

پشاور (جیوڈیسک) گڑھی چندر میں سونامی بلین ٹری پراجیکٹ کے معائنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سونامی بلین ٹری پاکستان کے مستقبل کیلئے بہت اہم منصوبہ ہے۔

تاریخ میں ایسی کوشش پہلے کبھی نہیں کی گئی۔ پانچ سال میں ایک ارب درخت لگانے کا منصوبہ پورا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان درختوں کے لگانے سے چھانگا مانگا سے دس گنا بڑے جنگل اگیں گے اور 2017ء تک اپنا ٹارگٹ پورا کر لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی میں یہی فرق ہے کہ وہ پراجیکٹ بنا رہے ہیں اور ہم ادارے بنا رہے ہیں۔ ن لیگ سریا اور سیمنٹ پر انوسٹمنٹ کر رہے ہیں اور ہم انسانوں پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ ایاز صادق کی وکٹ تیسری بار بھی گرنے والی ہے۔ شفاف الیکشن نہ ہوں تو لوگوں کے حقوق غصب ہوتے ہیں۔